جہلم پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو شراب سپلائر ملزمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2شراب سپلائرملزمان عرفان حسین اور اندریاس مسیح کو گرفتار لیا، ملزم عرفان حسین سے 20 لیٹر شراب اور ملزم اندریاس مسیح سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد مہران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30 بور معہ روند برآمد کر لیا گیا۔
دینہ اور پنڈدادنخان پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔


