Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہماری یادوں سے جڑا ’کیری ڈبہ‘: سوزوکی کو 40 سال بعد بولان کی جگہ نئی ’ایوری‘ کیوں متعارف کروانا پڑی؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہماری یادوں سے جڑا ’کیری ڈبہ‘: سوزوکی کو 40 سال بعد بولان کی جگہ نئی ’ایوری‘ کیوں متعارف کروانا پڑی؟

بی بی سی اردو
بی بی سی اردو
12 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بچوں کا سکول سے پک اینڈ ڈراپ ہو، گھر سے کسی خاتون نے آفس پہنچنا ہو، فیملی نے پکنک کے لیے کہیں جانا ہو، دکان سے فریج یا فرنیچر خرید کر گھر لانا ہو، گھر کے سامان کی شفٹنگ ہو یا قربانی کے جانور لانے ہوں۔۔۔ ’کیری ڈبہ‘ کسی نہ کسی صورت میں ہم سب کی زندگیوں کا حصہ رہا ہے۔

ابھی آپ کسی شہر، گاؤں یا پہاڑوں میں بھی سڑک پر نکل جائیں تو دو چار کیری ڈبے ُسڑک پر دوڑے نظر آ جائیں گے۔

پاکستان میں ایدھی اور چھیپا جیسی فلاحی تنظیمیں اسے بطور ایمبولینس بھی استعمال کرتی ہیں۔

1980 کی دہائی میں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروائے گئے سوزوکی بولان کو ’کیری ڈبہ‘ اس لیے بلاتے ہیں کہ کیونکہ یہ گاڑی سوزوکی کی ’کیری سریز‘ کی گاڑی ہے جنھیں دنیا بھر میں ’کیری‘ گاڑیوں کے نام سے جانا جاتا ہے مگر جب سوزوکی نے اپنی تیار کردہ مختلف گاڑیوں کو پاکستان میں متعارف کروایا تو انھیں مقامی نام دیے۔۔ جیسے خیبر، بولان، مارگلہ، پوٹھوہار وغیرہ۔

کیری کی ہی سسٹر کار، کیری پک اپ کا نام ’راوی‘ رکھا گیا جس میں گاڑی بالکل کیری ڈبے جیسی ہے بس اس میں پچھلا ڈبے والا حصہ نہیں، یہ زیادہ تر سامان لانے لیجانے کے کام آتی ہے۔ شاید آپ کے گھر کا فریج یا اے سی بھی اسی راوی پر آیا ہو؟

مرتضی منڈی والا ’سٹئیرنگ دا پاکستانی ویل‘ کتاب میں لکھتے ہیں کہ 1988 کے بعد سوزوکی نے ان گاڑیوں کو نئے نام دیے۔ بولان کا نام بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بولان سے آیا۔ اس کے پک اپ ورژن کا نام پنجاب میں دریائے انڈس کے نام پر ’راوی‘ رکھا گیا۔

چند سال قبل سوزوکی نے کیری ڈبے میں ’اے سی‘ کی سہولت بھی متعارف کروائی تھی جس پر ان کا خاصا مذاق اڑایا گیا تاہم مقامی مارکیٹ میں یہ فیچر کامیاب ثابت نہیں ہو سکا۔

مگر ہم سب کی یادوں سے جڑے اس کیری ڈبے کی پروڈکشن 40 سال (تین دہائیوں سے زائد عرصے) بعد بند کر دی گئی اور اس کی جگہ ایک نئی گاڑی سوزوکی ’ایوری‘ لانچ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سوزوکی نے مہران کی پروڈکشن بند کر کے اس کی جگہ بہتر سیفٹی اور جدید فیچرز والی آلٹو لانچ کی تھی۔

پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق مالیاتی سال 2021-22 میں کووڈ کے بحران کے دوران 11528 کیری ڈبے بنائے گئے جبکہ 12361 فروخت ہوئے۔ اسی طرح سال 2022-23 جسے آٹو سیکٹر میں تنزلی کا سال مانا جاتا ہے اس دوران 4662 کیری ڈبے بنے اور 4447 جبکہ 2023-24 میں 2689 کیری ڈبے بنے اور 2774 فروخت ہوئے۔

مگر سوال یہ ہے کہ ایک ایسی گاڑی جس کی مانگ یا فروخت میں کوئی کمی نہیں آئی، 40 سال بعد سوزوکی کو اس کی پروڈکشن بند کرنے کی ضرورت کیوں پڑی اور اس کی جگہ لائی گئی گاڑی ’ایوری‘ میں ایسے کون سے فیچرز ہیں جو اسے کیری ڈبے سے منفرد یا بہتر بناتے ہیں؟

کیا اس کی وجہ پرانی ٹیکنالوجی یا سیفٹی فیچرز کی کمی ہے؟ یا پھر حکومتی دباؤ یا مارکیٹ میں موجود چائینز گاڑیوں سے مقابلہ ہے، جو بیشتر مارکیٹ شئیر ہڑپ کر رہی ہیں؟

یاد رہے حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں کئی نئے پلئیر داخل ہوئے ہیں جن میں چائینز کمپنی چنگان کی کارروان جیسی گاڑیاں بھی شامل ہیں جو پاکستانی سڑکوں پر چلتی نظر آرہی ہیں اور سوزوکی بولان کا متبادل سمجھی جاتی ہیں۔

اگرچہ بولان، کارروان کے مقابلے میں سستی گاڑی ہے مگر اس میں ائیر بیگز اور اے سی جیسے فیچرز نہیں۔ کئی افراد کا ماننا ہے کہ کیری ڈبہ چلانے میں ’کمفرٹ ایبل‘ نہیں اور نہ اس کی سیٹیں آرام دہ ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نئی چائینز گاڑیاں بولان کا یشتر مارکیٹ شئیر ضبط کر رہی ہیں۔

’سوزوکی کمپلائنس نہ کرتی تو مارکیٹ سے آوٹ ہو جاتی‘

وزارتِ صنعت و پیداوار کے ماتحت ادارے انجینیئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے ترجمان عاصم ایاز اس کی وجہ ’حکومتی کوششوں (کمپلائنس تو ریگولیشن) کے ساتھ ساتھ سوزوکی کی مارکیٹ سٹریٹیجی‘ کو قرار دیتے ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عاصم ایاز نے بتایا کہ سوزوکی کے پاس کمپلائنس آف ڈبلیو پی 29 شارٹ لسٹڈ ریگولیشن (آٹو پالیسی کے حساب سے گاڑیاں بنانے کے عالمی قواعد و ضوابط) پر عمل کے لیے جون 2025 تک کا وقت تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ بولان میں دو ائیر بیگز نہیں لگ سکتے تھے، بریک کے مسائل تھے جن کے لیے ڈیزائن میں تبدیلی کی ضرورت تھی۔

عاصم ایاز کا ماننا ہے کہ بولان ریگولیشن سے کمپلائنٹ نہیں تھا اور اگر سوزوکی کمپلائنس نہ کرتی، ڈیزائن میں تبدیلی نہ لاتی تو مارکیٹ سے آوٹ ہو جاتی۔

’ڈیزائن میں تبدیلی سے قیمت بڑھے گی‘

گاڑیوں کی خرید و فروخت کی ویب سائٹ پاک ویلز کے چیئرمین اور آٹو سیکٹر کے ماہر سنیل منج نے اس کی ایک بڑی وجہ مارکیٹ کمپیٹیشن کو قرار دیا۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بولان 40 سال سے بن رہی تھی اور مقامی طور پر اس میں جتنی تبدیلی لائی جا سکتی تھی، وہ لائی جا چکی ہیں، تاہم اب یہ بہت پرانا ماڈل ہو گیا ہے۔

سنیل منج کہتے ہیں کہ چین کی کارروان میں زیادہ فیچرز ہیں اور بولان مارکیٹ میں اس سے بری طرح مار کھا رہی تھی۔

’اسی لیے سوزوکی کو اس کے ّڈیزائن میں تبدیلی کرنا پڑی، جس سے قیمت بھی بڑھے گی جو مقابلے کی مارکیٹ میں مزید مشکلات بنائے گا۔‘

عاصم ایاز کہتے ہیں کہ ’مارکیٹ میں مقابلے کے بغیر یہ ممکن نہیں لیکن اہم وجہ کمپلائنس ہی ہے کیونکہ اگر جولائی کے بعد ان کی گاڑی بن ہی نہ رہی ہوتی تو یہ مارکیٹ سے بالکل وائپ آؤٹ ہو جاتے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’دوسری کمپنیوں کی کمپلائٹ گاڑیوں نے سوزوکی بولان کا کافی شئیر لے لیا اور مارکیٹ میں رہنے کے لیے انھیں ڈیزائن میں تبدیلی کرکے نیا ورژن ’ایوری‘ لانا پڑا، جو قواعد و ضوابط پر پورا اترتا ہے۔

آٹو سیکٹر کے ماہر مشہود خان بھی سنیل منج سے اتفاق کرتے ہیں کہ بولان پرانا ماڈل ہے اور وقت کے تقاضوں کے حساب سے مارکیٹ میں کیری پک اپ کے ماڈلز میں بہت ورائٹی آ گئی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ گذشتہ برسوں میں آٹو انڈسٹری میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں اور گاڑیوں میں کئی فیچرز شامل ہوئے ہیں، سوزوکی نے سیفٹی اور کنزیومر کی دیگر ضروریات اور آج کے حساب سے ’ایوری‘ میں تمام فیچرز شامل کیے اور یہ بولان سے لاکھ درجے بہتر ہے۔

مشہود خان کا کہنا ہے کہ ایوری بولان کے مقابلے میں ڈیزائن اور شیپ میں بہت مختلف ہے، اس میں انٹیئیر ڈیزائن اور فیچرز بہت بہترین شامل کیے گئے ہیں اور کلر کمبینیشن بھی بہت بہترین دیے گئے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ آنے والے وقت میں سوزوکی کے باقی ماڈلز کی طرح ایوری کی لوکلآئزیشن بھی بہت بڑھ جائے گی۔

ان کا ماننا ہے کہ اگرچہ کمپنی مشکل حالات میں اسے لانچ کر رہی ہے مگر ایوری کا فیملی وین کے ساتھ ساتھ کمرشل استعمال بھی کیا جا سکتا ہے جو اس کی سیلز بڑھائے گا۔

عام لوگوں کی گاڑی ’ایوری‘: ’بڑی فیملیز آلٹو اور کلٹس کی بجائے ایوری کا انتخاب کریں گی‘

سوزوکی کے کارپوریٹ سیلز محمد اسد نے تصدیق کی کہ سوزوکی نے بولان کی پروڈکشن بند کر کے اس کا متبادل ایوری لانچ کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ بولان میں کافی فیچرز نہیں تھے۔

بی بی سی بات کرتے ہوئے اسد بتاتے ہیں کہ ای ڈی بی کی گذشتہ میٹینگ میں کہا گیا تھا کہ سیفٹی فیچرز کے حساب سے ہر گاڑی میں ایئر بیگز ہونے چاہیں، لہذا ایوری میں ائیر بیگز کے ساتھ ساتھ اے بی ایس بریک اور اے سی سمیت دیگر فیچرز موجود ہوں گے۔

وہ بتاتے ہیں کہ یہ گاڑی پاکستانی کنڈیشنز کے مطابق بنائی گئی ہے اور اس میں گراؤنڈ کلیئرنس وغیرہ کو بہتر بنایا گیا ہے۔

سوزوکی بولان مڈل کلاس کی گاڑی سمجھی جاتی تھی جس کی موجودہ قیمت تقریباً 19 لاکھ ہے اور ایوری کے نان اے سی ویرئنٹ کی قیمت 23 لاکھ جبکہ اے ویرئنٹ کی 25 لاکھ تک بنائی جا رہی ہے۔

محمد اسد کہتے ہیں کہ فیچرز کے اعتبار سے ایوری بالکل مہنگی گاڑی نہیں۔ وہ اسے عام لوگوں کی گاڑی کا نام دیتے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ ایسے افراد آلٹو اور کلٹس کو چھوڑ کر ایوری کی جانب راغب ہوں گے کیونکہ اس میں سات سے آٹھ افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں اور ’پاکستان میں زیادہ لوگوں کی بڑی فیملی ہوتی ہے۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
overcast clouds
20° _ 20°
39%
2 m/s
بدھ
29 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
29 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
26 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم میں جدید جمنازیم کا افتتاح کر دیا
10 نومبر, 2026
کرپشن پر کسی وزیر کو معاف نہیں کروں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا جہلم میں دوٹوک اعلان
10 نومبر, 2026
سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی، 25 دکانیں سیل

25 مارچ, 2025

ہنڈا سی ڈی 70بغیر سود کے قسطوں پر حاصل کرنے کا موقع

27 جون, 2024

پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل زیر تعمیر پلی سے نیچے گر گیا، 51 سالہ شخص جاں بحق

12 جولائی, 2025

عید الفطر کی آمد آمد؛ میونسپل کمیٹی جہلم کے ذمہ داران نے شہریوں کے مسائل سے لاتعلقی اختیار کر لی

5 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں