Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں غیر قانونی اتائی کلینکس کی تعداد میں اضافہ، مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں غیر قانونی اتائی کلینکس کی تعداد میں اضافہ، مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں غیر قانونی اتائی ڈاکٹروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں نہ ہونے کے باعث اتائی کلینکس کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

چند ماہ قبل محکمہ صحت کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں اتائی کلینکس کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں متعدد کلینکس سیل کر دیے گئے اور بعض کلینکس کے مالکان خوف کے باعث خود سے دکانیں بند کر کے فرار ہو گئے تھے۔

مگر گزشتہ دو سے ڈیڑھ ماہ سے یہ کارروائیاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی ہیں، جس کے بعد ایک بار پھر سے اتائوں نے اپنے کلینکس کھول لیے اور دیہی علاقوں میں نام اور دکان تبدیل کر کے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں اتائی کلینکس کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں بعض نے جعلی ڈاکٹرز کے نام کے بورڈز آویزاں کر رکھے ہیں جبکہ علاج معالجے کے لیے یہ ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہوتے اور اتائی ان کے ناموں کی آڑ میں مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ یہ عمل محکمہ صحت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور سادہ لوح مریضوں کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کو اتائی کلینکس کے خلاف سخت اور ہنگامی کارروائی کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ سادہ لوح مریضوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں سوئی گیس سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، بلال اظہر کیانی

29 جنوری, 2024

ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کے باوجود ماہرین کا چند ماہ بعد پانی کی شدید کمی کا انتباہ

3 اگست, 2025

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے دو ملزمان گرفتار

24 نومبر, 2025

جہلم کی سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات مافیا کا راج، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا

20 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں