Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور متحدہ عرب امارات چیپٹر آف آئی سی اے پی ممبران کا دبئی میں اجلاس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور متحدہ عرب امارات چیپٹر آف آئی سی اے پی ممبران کا دبئی میں اجلاس

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) اور متحدہ عرب امارات چیپٹر آف آئی سی اے پی ممبران کا دبئی میں جی سی سی اجلاس ہوا جس میں مالیاتی شعبے سے وابستہ 500 سے زائد افراد نے شرکت کی اور بامعنی گفتگو کی۔ فنانس رہنماؤں نے بصیرت افروز تبادلہ خیال اور نیٹ ورکنگ کے لئے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز مہمان خصوصی اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے "مستقبل کو بااختیار بنانا، پاکستان کے مالیاتی منظر نامے میں ٹیکنالوجی اور پائیداری سے ہم آہنگی ” کے موضوع پر خطاب کیا۔ جس میں مالیاتی صنعت میں متحرک تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

تقریب کی ایک خاص بات یواے کے وزیر رواداری اور بقائے باہمی عزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے امن، رواداری اور بقائے باہمی کے فروغ پر قابل قدر نقطہ نظر کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد ، صدر آئی سی اے پی علی لطیف ، صدر آئی ایف اے سی اسما ریسموکی سابق وزیر مملکت اور سابق صدر آئی سی اے پی اشفاق تولا۔ بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود، پارٹنر پی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ راشد خورشید، ریجنل سیلز ڈائریکٹر ایم ای اے، جیڈوکس ارون سداگوپن، کونسل رکن، آئی سی اے پی خالد رحمان، کونسل رکن آئی سی اے ای ڈبلیو آصف زمان، پارٹنر الیوٹ ہادی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈاکٹر ہادی شاہد۔ سلمان سعید، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، بینک آف پنجاب، اور دیگر نے شرکت کی۔

ایجنڈے میں پائیداری میں عالمی چیلنجز، نئے ڈیجیٹل دور میں فنانس ٹرانسفارمیشن، اے ایم ایل کمپلائنس، روشن ڈیجیٹل پاکستان، عالمی ڈیجیٹل معیشت کو قوت دینے والی سرمایہ کاری اورمالیات میں مصنوعی ذہانت کے اثرات جیسے مختلف موضوعات پر پینل مباحثہ ہوا۔

کانفرنس کا اختتام چیئرمین آئی سی اے پی کی منیجمنٹ کمیٹی دبئی یاسر کے اختتامی خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے پوری مینیجنگ کمیٹی، کونسل کے ارکان کی کاوشوں کو سراہا اور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اس تقریب سے پیدا شدہ مستقبل کے تعاون سے متعلق امید کا اظہار کیا۔

انڈونیشیا کے سفیر عزت مآب حسین باغیس نے اجلاس کو رونق بخشی۔ ملائیشین بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے چیئرمین فہمی انصارہ کونسل کے ارکان کے ساتھ موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل کے صدر اور ارکان نے بھی شرکت کی۔

صدر پاکستان بزنس کونسل دبئی اقبال داؤد نے پی بی سی دبئی کے ارکان کے ہمراہ شرکت کی جس میں شبیر مرچنٹ، عمر ابراہیم، سید سلیم اختر اور زبیر خان شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر قیصر انیس اور صدر بدر زمان اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے بھی شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی پاکستانی تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے والا بہترین اور سود مند ایونٹ تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
70%
2 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی
22 ستمبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں نصب موبائل سگنل جیمر سے قرب و جوار میں موبائل سروس متاثر
22 ستمبر, 2026
27 ستمبر احتجاج؛ جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
22 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
22 ستمبر, 2026
جہلم: مویشی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث سبی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
22 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برمنگھم: جہلم فورم برطانیہ کا دینہ کے سینئر صحافی امجد محمود سیٹھی کے اعزاز میں عشائیہ

29 ستمبر, 2024

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں، ممتاز تاجر رہنماچودھری اشرف گل

21 جنوری, 2025

پاکستان ایسوسی ایشن سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

1 فروری, 2024

ماہ مقدس میں بے سہارا اور مستحق افراد کا سہارا بننا چاہیے، چوہدری مختار احمد بشارت

25 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں