جہلم: نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے راٹھیاں پل تا چھاؤنی چوک تک سے گزرنے والی جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی سپیڈ کو کم کروانے کیلئے اقدامات کرے، تیز رفتار گاڑیاں حادثات کا باعث بنتی ہیں، انسانی زندگیوں کے لیے ہر وقت خطرات منڈلاتے رہتے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے اور موٹر وے پولیس کو چاہیے کہ وہ سمائل انڈسٹریل اسٹیٹ راٹھیاں پل سے چھاؤنی چوک تک اندرون شہر میں گزرنے والی ٹریفک کی سپیڈ کو کم کروانے کے لیے شہر کے داخلی و خارجی مقامات پر کیمرے نصب کرے۔ راٹھیاں تا چھاؤنی چوک تک موٹر وے پولیس وقتاً فوقتاً موجود رہے، بے ہنگم ٹریفک سے ٹریفک کا بلاک رہنا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی معمول بن چکی ہے۔
شہریوں نے کہا کہ این ایچ اے کو چاہیے کہ وہ سڑک کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کریں تاکہ سڑک پر ٹریفک کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہوا ور حادثات پر قابو پایا جا سکے۔


