جہلم پریس کلب کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے اسٹیٹ آفیسر میاں فیصل (پی ایچ ڈی اسکالر) کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس گوجر خان میں اسٹیٹ آفیسر کا ایڈیشنل چارج ملنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کااظہارکیا گیا۔
اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص، صدر میڈیا ون مرزا قدیر بیگ ، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ چوہدری مہربان حسین سمیت دیگر صحافیوں نے کہا کہ جس طرح میاں فیصل نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کو چار چاند لگائے ہم امید کرتے ہیں کہ میاں فیصل پنجاب یونیورسٹی گوجرخان میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
میاں فیصل کا شمار پنجاب یونیورسٹی کے نامورماہرین تعلیم میں ہوتا ہے ، آپ ہردلعزیز،پر وقار ،ملنسار، خوش گفتار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک ہیں۔
یاد رہے کہ میاں فیصل نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ذاتی کوششوں و کاوشوں سے مختلف این جی اوز سے ملکر بے پناہ ترقیاتی کام کروائے اور ہر ڈپٹی کمشنر نے ان کی بہترین کارکردگی پرانہیں تعریفی خطوط اورشیلڈ پیش کیں جو کہ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔
صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے میاں فیصل کو پنجاب یونیورسٹی گجر خان کیمپس کا اضافی چارج ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پرمیاں فیصل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ملنے والی اضافی ذمہ داری کو حسب سابق روایت ایمانداری و دیانتداری اور احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔