Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی توانائی کی بنیاد رکھی، خواجہ کلیم الرحمٰن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی توانائی کی بنیاد رکھی، خواجہ کلیم الرحمٰن

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستانی عوام کا شعور بیدار کرنے کے لیے ان تھک کوششیں کیں انہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قلعہ بنانے کیلئے ایٹمی توانائی کی بنیاد رکھی اور پورے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

ان خیالات کا اظہار ذوالفقار علی بھٹو کے 97ویں یوم ولادت پر ایک پروقار تقریب کے موقع پر کیا جس کا اہتمام گریٹر مانچسٹر پیپلز پارٹی نے کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اور پیپلز پارٹی گریٹر مانچسٹر کے عہدے داروں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔

سینئر نائب صدر برطانیہ خواجہ کلیم الرحمٰن نے کہا کہ آج بھی ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے غیر متنازع قائد اور لیڈر تصور کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے عالم اسلام کو متحد کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کر کے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ وہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے چیئرمین تھے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو1973 کا آئین دیا، کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی سطح پر جدوجہد کی اور مسئلہ کشمیر کو اجا گر کیا۔ آج اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان دنیا کے نقشے پر مستحکم مضبوط اور خوشحال ملک ہوتا۔

اس موقع پر گریٹر مانچسٹر کے صدر خواجہ صالح کلیم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو اب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو پورا کریں گے اور عنقریب پاکستان میں پیپلز پارٹی اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر رانا سلطان، چوہدری نجم الحسن، طاہر محمود، خواجہ عمران کلیم اور دیگر شرکاء نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
44%
2 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان کے بجٹ میں غریب عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے، چوہدری محمد سرور

25 جون, 2024

سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

28 اکتوبر, 2024

قرآن کریم کو پڑھنا اور سمجھنا برکت ہے، اصل مقصد قرآن کریم کو سمجھ کر اس پر عمل کرنا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

27 اکتوبر, 2025

عالمی اردو مرکز جدہ کی طارق محمود کے اعزاز میں تقریب

17 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں