مانچسٹر: اپوا مانچسٹر کی AGM منعقد ہوئی، جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد اور جوائنٹ سیکرٹری در شہوار دادا کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان قونصلیٹ میں پروگرام منعقد کیا گیا، پروگرام کی صدارت چیئرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر نے کی ۔
موجودہ جنرل سیکرٹری بیگم صابرہ ناہید نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ پروگرام کا آغاز مریم ندیم نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا ۔ جنرل سیکرٹری صابرہ ناہید نے اے جی ایم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور نصرت احمد اور در شہوار کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ۔
چیئرپرسن بیگم نازیہ طارق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا پروگرام ہے کیونکہ کوویڈ 19 اور پھر ممبران کی علالت کی وجہ سے ہم AGM اور کئی دوسرے پروگرام نہیں کرا سکے اور اسی دوران ہماری جوائنٹ سیکرٹری در شہوار اور جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد جہان فانی سے رخصت ہوگئیں جس کا مجھے اور میری پوری ٹیم کو بہت افسوس ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔
موجودہ جنرل سیکرٹری صابرہ ناہید نے کہا کہ دونوں شخصیات کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ۔ وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی نے نصرت احمد کی اپواکیلئے خدمات کو سراہا اور قونصل جنرل طارق وزیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپوا کو ہمیشہ قونصلیٹ میٹنگ اور پروگرام کرانے کے مواقع فراہم کئے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی پوری ٹیم کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انھوں نے نئی جنرل سیکرٹری صابرہ ناہید کی تعیناتی کا اعلان بھی کیا۔
جوائنٹ سیکرٹری رضیہ بالم نے بیگم نصرت اور بیگم در شہوار کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور نئی جنرل سیکرٹری کو مبارک باد پیش کی ۔ ایگزیکٹو ممبر بیگم شاہدہ اختر اور بیگم ماہم آفتاب نے مہمانوں کی رجسٹریشن کی اور اپواکی ممبر شپ لینے والوں کو خوش آمدید کہا ۔ نئی ممبرشپ لینے والوں میں بیگم نصرت احمد کے فیملی ممبر بھی شامل ہیں۔
AGM کے موقع پر بیگم نصرت احمد کی فیملی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جن میں ان کی بہو صائمہ ندیم ، پوتیوں میں مریم ندیم ، عمارہ ندیم ، بہن رضیہ ، بھابھی ثروت نے شرکت کی اور بیگم نصرت کی زندگی کے اہم واقعات سے لوگوں کو آگاہ کیا ۔
کینیا سے انگلینڈ آنے اور جانفشانی سے کام کرنے ، کونسل اور پولیس میں کام کرنے ، پناہ گزینوں کی مدد کرنےاوراپوا جوائن کرنے اور غریب و نادار لوگوں کی خدمت کرنے کے واقعات سے آگاہ کیااپوا کی فنانس سیکرٹری بیگم اقبال مغل علالت اور بیگم بشری ملک سے باہر ہونے کی وجہ پروگرام میں شریک نہ کر سکیں۔
تقریب میں قونصلیٹ سے اتاشی جنرل مصباح فردوس جن کی حال ہی میں فضہ نیازی کی جگہ تعیناتی ہوئی ہے نے بھی شرکت کی۔


