Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: جی ٹی روڈ گڑھوں میں تبدیل، ٹول ٹیکسز میں غیر معمولی اضافہ، عوام پریشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: جی ٹی روڈ گڑھوں میں تبدیل، ٹول ٹیکسز میں غیر معمولی اضافہ، عوام پریشان

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
10 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جی ٹی روڈ کی حالت زار ناقابلِ برداشت حد تک بگڑ چکی ہے اور یہ اہم شاہراہ گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے دعوے صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ خود ساختہ مہنگائی نے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے پچھلے تین ماہ کے دوران جی ٹی روڈ پر موجود ٹول پلازوں کے ٹیکسز میں بار بار اضافے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ تین ماہ قبل کار کے لیے ٹول ٹیکس 30 روپے تھا جو پہلے 40، پھر 50 اور رواں سال 5 جنوری سے 60 روپے فی چکر وصول کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دیگر گاڑیوں کے ٹیکسز میں بھی غیر معمولی اضافے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ماضی میں قیمتوں میں اضافے کو ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے جوڑا جاتا تھا، لیکن اب جب کہ ڈالر کی قیمت مستحکم ہے اور حکومت مہنگائی میں کمی کے دعوے کر رہی ہے، ایک حکومتی ادارے کے ٹیکسز میں اتنا بڑا اضافہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات اور این ایچ اے کی جانب سے ٹول ٹیکسز میں اضافے کی کوئی مناسب وجہ یا جواز پیش نہیں کیا گیا، جس پر عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ اس اضافے کے خلاف عوامی غصے کے باعث ٹول پلازوں پر جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ نتیجتاً، عملے کی ناقص کارکردگی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو چکی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں سے جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں، جو جہلم تک پھیلی ہوئی ہیں۔

عوامی حلقوں نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ حالیہ اضافے کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سولر پینلز اتنے سستے کیسے ہوئے اور نقصان کیا ہے، اندر کی کہانی

4 جنوری, 2024

جہلم میں ٹیچرز ڈے کے موقع پر اساتذہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، نوجوان نسل کی مثبت تربیت پر زور

6 اکتوبر, 2025

اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لیے

6 ستمبر, 2024

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ گنگال میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

1 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں