Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: غزہ فنڈ؛ ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اپنی والدہ کے سونے کے کنگن فلسطین کیلئےحافظ نعیم الرحمٰن کے حوالے کر دیے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

غزہ فنڈ؛ ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اپنی والدہ کے سونے کے کنگن فلسطین کیلئےحافظ نعیم الرحمٰن کے حوالے کر دیے

محمد نبیل حسنرضوان سیٹھی
محمد نبیل حسن
رضوان سیٹھی
4 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم/ اسلام آباد: پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت انٹرنیشنل والنٹیر ڈے پر یوتھ ایمپاورمنٹ سیشن کاانعقاد کیا گیا۔ غزہ فنڈ کے لیے ڈاکٹرقاسم محمودچوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم نے اپنی والدہ کے 14لاکھ روپے مالیت کے 5تولے سونے کے کنگن امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے حوالے کرد یے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کی خدمات کو سراہتے ہوئے گلے لگا لیا۔ اس سیشن میں ضلع جہلم سے جماعت اسلامی کے عہدیداران، الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بند کرکے نوجوانوں کو مایوس، بے روزگار اور جمہوری آزادیوں کو قید کیا جا رہا ہے، یہ ہتھکنڈے ناقابل برداشت ہیں۔ ملک کی باگ دوڑ چند ارب پتیوں کے ہاتھ میں، جنھیں عوام کے مسائل کا اندازہ ہے نہ یہ انھیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست اپنے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم دینے میں بھی ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی سیکٹر بلندیوں کو چھو رہا ہے ہمارے ہاں آئے روز فائر وال نصب کرنے کے تجربے ہوتے ہیں۔ حکومت جعلی معاشی اعدادوشمار سے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، مہنگائی کم ہونے کے دعوے ہوائی ہیں۔

انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو کم و بیش آٹھ بڑے شعبہ جات میں عوام کی خدمت کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ الخدمت زلزلہ، سیلاب، ہیلتھ کیئر، یتیموں کی تعلیم و تربیت، رہائش، وظائف، بنو قابل پروگرام اور دیگر پروجیکٹس کے ذریعے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے، یہ الخدمت کا ہی ہے جس کے ذریعے ہزاروں یتیم اور بے سہارا بچے مفت تعلیم و تربیت اور رہائش حاصل کر رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن آغوش جیسے بہترین تعلیمی اداروں میں ضرورت مند، غریب بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کر رہی ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر میں نوجوانوں سے روزگار اور ترقی کے مواقع چھین رہی ہے۔ پاکستانیوں کو بغیر رکاوٹ کے انٹرنیٹ کی سپلائی چاہیے۔ اخلاقی گراوٹ اور فحش کسی طور قابل قبول نہیں لیکن حکومت کو یہ فحاشی پہلے کیوں نظر نہیں آئی، دراصل یہ اپنے خلاف آوازوں کو بند کرنا چاہتے ہیں، ہر چیز کے استعمال کا کوئی ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے لیکن اس کے پیچھے کسی قسم کی جمہوری پابندیاں برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ الگ الگ نظام تعلیم سے تفریق بڑھتی چلی جا رہی ہے جس سے ملک میں تعصب، نفرت، اور استحصال بڑھ رہا ہے۔ یہاں اسلام کا معاشی نظام بھی آج تک نہیں لایا جا سکا۔ سود پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کے معاشی نظام کو جکڑ رکھا ہے جس سے سب کو یکساں مواقع میسر نہیں آتے اور دولت و بزنس کا ارتکاز چند لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ہم ملک میں اسلامی معاشی نظام کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں اور اس میں آئین پاکستان کی روح کے مطابق عمل کروائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جو طبقہ عوام پر مسلط ہے ان کا کام صرف لوگوں سے بجلی، گیس اور پانی کے بل جمع کرنا ہے اور اپنی عیاشیاں اور پروٹوکول جاری رکھنا ہےحکومت معیشت میں بہتری کے دعوے کر رہی ہے کہ جب کہ دوسری جانب ملک کی نصب آبادی خط غربت سے نیچے جا چکی ہے۔ پارلیمنٹ میں 80 فیصد ارب اور کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ عام لوگوں کے ترجمان نہیں ہیں، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور عوام کی حقیقی نمائندگی کو آگے لانا ہے۔ جدوجہد اور محنت سے ہم یہ منزل حاصل کرسکتے ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ آئین پاکستان ریاست کو پابند کرتا ہے کہ وہ ہر شہری کے لیے فری اور مناسب تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے گی۔ چاروں صوبوں کا تعلیمی بجٹ ملا لیا جائے تو یہ 2 ہزار ارب روپے بنتے ہیں لیکن تعلیم کا برا حال ہے۔ یوتھ کو پڑھنے اور ہنر سیکھنے کے مواقع دستیاب نہیں۔ یہاں فری تعلیم تو دور کی بات یکساں نصاب تعلیم اور نظام تعلیم ہی رائج نہیں ہوسکا، امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظام تعلیم ہیں، غریب کا استحصال ہو رہا ہے، موجودہ نظام سے امیر اور غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی زبان اردو جسے آئین پاکستان نے سرکاری اور دفتری زبان کا درجہ دیا اور سپریم کورٹ نے اس پر فیصلہ دیا کہ تمام سرکاری خط و کتابت، تعلیم اور عدالتی کارروائی اردو میں کی جائے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروا رہی ہے اور بنو قابل کے پروجیکٹ کو الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں پھیلا رہی ہے۔ اگلے چند سالوں میں ہم دس لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ کراچی اور لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی بنو قابل سنٹرز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کی بہتات ہے۔ زرخیز زمین اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک کے نوجوانوں کو مایوس کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کا ہاتھ پکڑا ہے اور ان شاء اللہ جماعت اسلامی انھیں مایوسی سے نکالے گی۔

جماعت اسلامی ضلع جہلم کے امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم پر ہمارے حکمرانوں نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ یہ ظلم کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا، ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ ہمارے پاکستانی بھائیوں کو بھی چاہیے کہ اس مشکل وقت میں فلسطین بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے اور بڑھ چڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہیے ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

موبائل کی لت یا ڈیجیٹل نشہ، ماہرین نے جان چھڑانے کا طریقہ بتا دیا

15 ستمبر, 2024

جہلم میں چینی کے من مانے نرخ وصول کئے جانے لگے، صارفین سراپا احتجاج

28 اکتوبر, 2023

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا اسلامیہ سکول اور سلیمان پارس کا دورہ، نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا

4 جولائی, 2024

پنڈدادنخان میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

11 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں