جہلم: شہر اور گردونواح میں گرد آ لود، جراثیم زدہ مضر صحت بوڑھے بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت عروج پر ہے۔
دکانوں میں گوشت کو گرد آلود ہونے اور جراثیم سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے جالیاں اور ڈھانپنے جیسے اقدامات کے بغیر سرعام کھلی فضا میں گندے نالوں کے اوپر اور سڑکوں کے کنارے بازاروں میں گوشت فروخت کیا جارہاہے۔
اس کے باعث گوشت پر گردوغبار پڑنے اور مکھیوں کے بیٹھنے سے گوشت گرد آلود اور جراثیم زدہ ہوجاتا ہے ، جس کے استعمال سے شہری مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
شہریوں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔