جہلم: تھانہ صدر پولیس کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے تحت شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے ایک اہم کارروائی کی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، طارق عزیز سندھو نے کہا کہ "شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے تاکہ عوام میں تحفظ اور امن قائم رہے۔”


