Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن، 90 وائٹ بورڈز ضلعی انتظامیہ کے حوالے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن، 90 وائٹ بورڈز ضلعی انتظامیہ کے حوالے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
26 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت نان فارمل (غیر رسمی) تعلیمی مراکز کے بچوں کے لیے 90 وائٹ بورڈز ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن جہلم خبیب رضا بٹ کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے لیٹریسی نان فارمل اسکولز کے لیے 90 وائٹ بورڈز پیش کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے یہ وائٹ بورڈز فوری طور پر ڈی او لیٹریسی میمونہ انجم کے حوالے کر دیے تاکہ انہیں ضلع بھر کے متعلقہ نان فارمل تعلیمی مراکز میں نصب کیا جا سکے اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے فلاحی اداروں کا حکومت کے شانہ بشانہ چلنا نہایت خوش آئند ہے اور اس طرح کے اقدامات تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم میں غریب اور مستحق بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں آئندہ بھی جاری رکھے گی اور نان فارمل تعلیمی مراکز کو درکار سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر ڈی او لیٹریسی میمونہ انجم نے ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ فراہم کیا گیا سامان شفاف انداز میں ضرورت مند تعلیمی مراکز تک پہنچایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے مستفید ہو سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
59%
1 km/h
بدھ
25 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ای اسٹام پیپرخریدنے کیلئے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ضروری، شہری اور دیہی عوام شدید مشکلات کا شکار

24 ستمبر, 2025

روٹی کے مقررہ ریٹ کی خلاف ورزی بارے شکایات پر سخت کارروائی ضروری ہے، صباء سحر

17 اکتوبر, 2024

جہلم میں کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

1 اپریل, 2024

جہلم میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ میں حائل رکاوٹیں ہٹا دی

21 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں