Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ای اسٹام پیپرخریدنے کیلئے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ضروری، شہری اور دیہی عوام شدید مشکلات کا شکار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ای اسٹام پیپرخریدنے کیلئے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ضروری، شہری اور دیہی عوام شدید مشکلات کا شکار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
24 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پنجاب حکومت کی جانب سے ای۔ اسٹام پیپر کے اجراء کے لیے نیا خودکار نظام نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت خریدار کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر اور آن لائن ویری فکیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ تاہم اس فیصلے کے بعد شہریوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے عوام بھی شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔

دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہریوں کی اکثریت کے شناختی کارڈ پر موبائل نمبر ہی رجسٹرڈ نہیں، جبکہ ان کے فنگر پرنٹس مطابقت نہ رکھنے کے باعث نئی سمز کی خریداری بھی ممکن نہیں ہو رہی۔ دوسری جانب خواتین کی بڑی تعداد کے پاس موبائل فون موجود ہی نہیں اور جن کے پاس ہیں، ان میں اکثر سمز ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے وہ بھی ای۔ اسٹام پیپر خریدنے سے محروم رہ جاتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار شناختی کارڈ ویری فکیشن کے بعد سسٹم او ٹی پی (OTP) میسج بھی نہیں بھیجتا، جس کے باعث خریداروں کو بار بار دھکے کھانے پڑتے ہیں۔ ایک شہری نے شکوہ کیا کہ ہمیں ہر چھوٹی بڑی ضرورت کے لیے اسٹام پیپر درکار ہوتا ہے مگر یہ نیا طریقہ کار ہماری زندگی مزید مشکل بنا رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دیہی علاقوں اور بزرگ شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل سہولت فراہم کرے۔ ان کے مطابق لائیو تصویر بنالی جائے اور وہ تصویر اسٹام پیپر پر چسپاں کردی جائے تاکہ وہ ثبوت کے طور پر استعمال ہوسکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مسلم ہینڈز نے 2 فلٹریشن پلانٹس میونسپل کمیٹی گوجرخان کے حوالے کر دیے

1 مئی, 2024

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

3 فروری, 2025

دینہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

6 اکتوبر, 2025

جہلم: ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے سیلز مین سے 14 لاکھ روپے لوٹ لئے، مزاحمت پر سیلز مین زخمی

13 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں