دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم محمد یاسین کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ منگلا کینٹ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔


