Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کس نمبر پر آیا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کس نمبر پر آیا؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے نمایاں برتری حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ بدستور کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل رہا۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ مسلسل دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے۔ سنگاپور کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا یا آسان ویزا سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، جس کے باعث یہ فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

فہرست میں متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ان تینوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 188 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔

تیسرے نمبر پر سویڈن کا پاسپورٹ رہا، جس کے ذریعے 187 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا سفر ممکن ہے۔

چوتھے نمبر پر بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین شامل ہیں، جن کے پاسپورٹس کے ذریعے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

پانچویں نمبر پر یونان، آسٹریا، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ رہے، جہاں کے شہری 185 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی مختلف ممالک کے پاسپورٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی پاسپورٹ اس مرتبہ دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، حالانکہ ماضی میں اسے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا جاتا تھا۔

ادارے کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔ ایک دہائی کے دوران اس کی عالمی درجہ بندی میں 40 درجوں کی بہتری آئی، جس کے بعد یہ دنیا کا دوسرا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا۔

دوسری جانب پاکستان کا پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مجموعی طور پر 100 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی شہری صرف 30 ممالک میں ویزا فری یا آسان ویزا سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے بعد عراق 101 ویں، شام 102 ویں جبکہ افغانستان 103 ویں نمبر پر موجود ہے، جسے دنیا کا سب سے کمزور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان سے بہتر درجہ بندی رکھنے والے ممالک میں یمن، صومالیہ، نیپال، شمالی کوریا، بنگلا دیش، فلسطین، ایران، اریٹیریا، سری لنکا اور لیبیا شامل ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
14°C
Jhelum
few clouds
14° _ 14°
26%
2 m/s
منگل
28 °C
بدھ
27 °C
جمعرات
27 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
24 °C

تازہ ترین

جہلم: معروف سماجی رہنما اشرف چغتائی کی محتسب عدالت کے جج رانا اشفاق سے تفصیلی ملاقات
23 نومبر, 2026
جہلم: شہریوں کے مسائل کا حل اور بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
23 نومبر, 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ، سیاسی کشمکش کے باعث عوام پریشان
23 نومبر, 2026
انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے زیر اہتمام پروقار تقریب، چوہدری محمد یعقوب اور چوہدری علی اصغر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز پیش
23 نومبر, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری اور متعدد وارداتوں میں ملوث سنعیرو گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
23 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسرائیل-حماس لڑائی؛ امریکا میں مسلمان اور فلسطینیوں سے نفرت کے واقعات میں اضافہ

29 جنوری, 2024

پنڈدادنخان: للِہ پولیس نے مویشی چور اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

27 مئی, 2024

محرم الحرام؛ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی مشیر ذیشان ملک کا دورہ جہلم، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

14 جولائی, 2024

جہلم شہر کے چپے چپے پر مویشی منڈیاں سج گئیں، شہریوں کوآمد ورفت میں مشکلات کاسامنا

8 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں