تحفظ ڈائیریز کے سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس تحفظ مرکز جہلم کی ٹیم سے ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملے سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پولیس تحفظ مرکز جہلم نے ابھی تک 1096 لوگوں کے مسائل حل کئے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے 8 مختلف این جی اوز کے ساتھ ایم او یوزر سائن کئے۔
48 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار 07 خصوصی افراد کی مدد کی اور نشے کے عادی 32 افراد کا علاج کروایا اور 12 گمشدہ بچوں کو اپنے والدین سے ملوایا گھروں سے بے گھر 48 افراد کو شیلٹر کے لئے اولڈ پیپل ہوم این جی او کے حوالے کیا 12 افراد کی مالی امداد کی 10 افراد کو راشن فراہم کیا۔
تحفظ ڈائیریز کے سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس تحفظ مرکز جہلم کی ٹیم سے ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملے سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پولیس تحفظ مرکز جہلم نے 48 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری… pic.twitter.com/qaCJ4uLTR1
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 24, 2023
6 افراد کو ڈسٹرکٹ بار جہلم کی مدد سے فری لیگل ایڈ مہیا کی 2 خواتین کو شیلٹر کے دارالامان میں بھجوایا 13 ٹرانسجینڈرز اور خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کروایا 47 افراد کو محتلف تھانہ جات میں ریفر کیا اور کرائم کے متعلق مسائل حل کروائے 316 ولنر ایبل افراد کی رجسٹریشن کی 5 ٹرانسجینڈرز کے ڈرائیونگ لائسنس لرنر بنوائی اور ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں داخلہ کروایا۔
پولیس تحفظ مرکز جہلم کی نشان دہی پر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے 3 سکولوں میں سٹوڈنٹس کے لئے فرنیچر اور 2 سکولوں میں الیکٹرک واٹر کولر مہیا کئے ضلع جہلم کے تمام تھانہ جات میں ٹرانسجینڈرز کی معاونت کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔