Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
19 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم سمیت ملک بھر میں زائد المیعاد، منسوخ شدہ اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کو بند کرنے کا فیصلہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے نادرا کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فوری طور پر ان موبائل سمز کو مرحلہ وار بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ملک بھر میں ایسے شناختی کارڈز پر جاری ہونے والی 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کی مدتِ میعاد ختم ہو چکی ہے یا وہ منسوخ اور فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ اس عمل کا مقصد قومی ڈیٹا بیس کو محفوظ بنانا اور غیرقانونی استعمال کو روکنا ہے۔

مرحلہ وار بندش کا شیڈول:

  • 2017 سے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز: 30 جون تک بند کر دی جائیں گی۔
  • 2018 میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز: 31 جولائی تک بند ہوں گی۔
  • 2019 کے شناختی کارڈز: 31 اگست تک بند کیے جائیں گے۔
  • 2020 کے شناختی کارڈز: 30 ستمبر اور 31 اکتوبر تک دو مراحل میں بند ہوں گے۔
  • 2022 کے زائد المیعاد شناختی کارڈز: 30 نومبر تک بند کیے جائیں گے۔
  • 2023، 2024 اور 2025 میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز: 31 دسمبر تک بند کی جائیں گی۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز کی میعاد چیک کریں اور مقررہ تاریخ سے قبل شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں تاکہ موبائل سمز کی بندش سے بچا جا سکے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا دفاتر میں بھیڑ بڑھنے کے امکانات کے پیش نظر اضافی عملے کی تعیناتی اور خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
24%
3 m/s
بدھ
28 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر کے نشان والا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
مریم نواز نے جہلم کو ایک بھی نیا منصوبہ نہیں دیا، صرف پی ٹی آئی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری
11 نومبر, 2026
جہلم میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس 15 دسمبر سے فعال ہوگا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
11 نومبر, 2026
10 ہزار روپے مالی معاونت وصول کرنے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی خدمات قابلِ ستائش، جہلم میں جامع یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے: سرفراز ملک
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ریسکیو 1122 جہلم کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے پر آگاہی سیمینار اور فرضی مشقوں کا انعقاد

4 مئی, 2025

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

1 ستمبر, 2026

یوم آزادی کے موقع پر پنڈدادنخان میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام، شہریوں کی بھرپور شرکت

15 اگست, 2024

دینہ میں تہرے قتل کا معمہ حل، ماں اور 2 معصوم بچوں کا قاتل سگا باپ نکلا

9 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں