جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے، ناجائز منافع خوری روکنے اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دن رات کام کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کو ناجائز منافع خوری سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی، سپلائی و ڈیمانڈ اور دیگر امور کاجائزہ بھی لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں پر اطمینان کااظہار کیا اور تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ مارکیٹس میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔


