سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے منشیات کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز کو حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے سے 1 کلو 340 گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔


