جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو80گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1020 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائنز نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔


