جم خانہ کلب جہلم اور جم خانہ کلب سرگودھا کی انتظامیہ کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں کلبوں کے ممبران ایک دوسرے کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔
اس ضمن میں ایک تقریب جم خانہ کلب سرگودھا میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر و صدر جم خانہ کلب جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق اور ڈپٹی کمشنر و صدر جم خانہ کلب سرگودھا کیپٹن (ر)شعیب علی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
تقریب میں سیکرٹری جم خانہ کلب جہلم ملک شاعر شہزاد، اے ڈی سی آر محسن صلاح الدین اور سیکرٹری جم خانہ کلب سرگودھا احمد یار چدھڑ سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ دونوں جم خانہ کلبس کا اب تک مختلف کلبوں سے معاہدہ ہو چکا ہے جس کے تحت یہاں کے ممبران ان کلبوں کی سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔