جہلم: کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھر پور انداز میں منائیں گے، دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو پاکستانی قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔
یہ بات اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن حافظ زنیر یونس نے یوم سیاہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات یوم سیاہ کو بھر پور انداز سے منانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔


