پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عدنان اختر، دلاور حسین اور عامر مشتاق کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم عدنان اختر سے رائفل 44 بور کلاشنکوف نما معہ روند، ملزم دلاور حسین سے بندوق 12 بور معہ روند اور عامر مشتاق سے کلاشنکوف معہ روند برآمد کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔