Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کھیوڑہ میں مسلح ڈاکو پولیس اہلکار بن کر شہری سے اسلحہ کی نوک پر چار بھینسیں لے اُڑے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کھیوڑہ میں مسلح ڈاکو پولیس اہلکار بن کر شہری سے اسلحہ کی نوک پر چار بھینسیں لے اُڑے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں تین مسلح ڈاکو پولیس اہلکار بن کر واردات کر گئے، اسلحہ کی نوک پر چار بھینسیں لے کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر مسلح ڈکیتی کی یہ دوسری بڑی واردات ہے، جس میں تین نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کا روپ دھار کر شہری کے گھر داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر چار قیمتی بھینسیں چرا لیں اور گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

کھیوڑہ کی کچی آبادی نزد قبرستان میں رات تقریباً ایک بجے تین نامعلوم مسلح افراد سول کپڑوں میں محمد عمر کے گھر پہنچے اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں چوری کی واردات ہوئی ہے اور وہ تفتیش کے لیے آئے ہیں۔ ملزمان میں سے ایک شخص محمد عمر کے ساتھ بیٹھ گیا جبکہ دیگر دو افراد نے گھر کے باہر بندھی ہوئی بھینسوں کو کھولا، گاڑی میں لوڈ کیا اور فرار ہو گئے۔ روانگی سے قبل دروازہ باہر سے بند کر دیا گیا۔

متاثرہ شہری محمد عمر نے دروازہ توڑ کر اہل خانہ کو اطلاع دی اور فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، تاہم پولیس نے حسب روایت سستی اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاخیر سے اطلاع ملنے کا بہانہ بنا کر کارروائی سے گریز کیا۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ بروقت اطلاع ملتی تو ناکہ بندی کر کے ملزمان کو پکڑا جا سکتا تھا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں وارداتیں تسلسل کے ساتھ ہو رہی ہیں اور پولیس مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے۔ صرف دو روز قبل بھی ایک شہری سے شام کے وقت نقدی اور موبائل چھین لیا گیا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وردی کے بغیر گشت کرنے پر پابندی عائد کی جائے، پولیس اہلکاروں کو یونیفارم میں رہنے کا سختی سے حکم دیا جائے اور کھیوڑہ پولیس چوکی میں فرض شناس اور قابل عملہ تعینات کیا جائے تاکہ جرائم کی مؤثر روک تھام ممکن ہو اور شہریوں کو دوبارہ پرامن ماحول میسر آ سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
4 km/h
منگل
36 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا

28 مئی, 2025

سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے دفتر میں چوری کی واردات، چور کمپیوٹر اور پرنٹر لے اڑے

28 اکتوبر, 2025

جہلم میں گورنمنٹ الطاف ہائی سکول کے کمرے کی چھت گر گئی، قیمتی سامان متاثر

7 ستمبر, 2025

پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے 15فیصد رعایت کا اعلان

11 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں