جہلم: میثاق سنٹر جہلم پر ایک خاتون نے آ کر بتایا کہ اس کی فیملی کو خون کی اشد ضرورت ہے، جس پر انچارج میثاق سنٹر جہلم سب انسپکٹر عاشر سلیم گِل فورا خون کا عطیہ کرنے ہسپتال پہنچ گئے اور ایک قیمتی زندگی بچا لی، "کسی ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے”۔ ڈی پی او جہلم نے سب انسپکٹر عاشر سلیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت کےلئے مصروف عمل ہے ۔