جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 420گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


