Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پرتگال نے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پرتگال نے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پرتگال کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ویزا پروسیسنگ میں تاخیر، خصوصاً برازیلین درخواست دہندگان کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ویزا کے انتظار کے وقت میں مزید اضافہ ہوا ہے، بعض درخواست دہندگان کو اس حوالے سے 6 ماہ تک کی تاخیر کا سامنا ہے۔ جون 2022 میں ایکسپریشن آف انٹرسٹ پروگرام کے خاتمے کے بعد سے اس طرح کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

قبل ازیں، اس پروگرام کے تحت سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کے بعد کام کی اجازت کے لیے درخواست دینے کی اجازت تھی۔

پرتگال کی لیبر مارکیٹ میں افرادی قوت کی نمایاں کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر سالانہ 50 ہزار سے ایک لاکھ بین الاقوامی ورکرز کی ضرورت ہے۔

ایک اندازے کے مطابق، صرف تعمیرات جیسے شعبوں میں 80 ہزار کارکنوں کی ضرورت ہے۔ آجروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ورکرز کی مطلوبہ تعداد کو پورا نہ کیا گیا تو اس کے باعث اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں ناکامی ہوسکتی ہے۔

پرتگالی حکومت نے مذکورہ مسائل کے حل کے لیے قونصلر سروسز کی جانب سے 20 دنوں کے اندر ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے لیے قونصلر دفاتر میں 50 ملازمین کے اضافے، ایجنسی فار انٹیگریشن، مائیگریشن اور اسائلم (AIMA) کی ردعمل کی صلاحیت میں اضافے اور تیز تر پروسیسنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب، پرتگال میں امیگریشن کی وکیل الزبتھ لیما نے حکومتی تجاویز کے قابل عمل ہونے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال ویزا حاصل کرنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں اور 50 ملازمین کو قونصلر دفتر میں شامل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، پرتگال میں متعدد قونصل خانے ہیں جبکہ ان کے وسائل ناکافی ہیں۔

الزبتھ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے اندر ویزا پروسیسنگ عمل مکمل کرنے کے لیے نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنا اور وسائل میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پرتگالی حکومت کی ویزا پروسیسنگ عمل کو تیز تر بنانے کی تجاویز ملکی معیشت اور بین الاقوامی ورکرز کے مفاد میں ہیں۔ تاہم، کامیاب ان پر عملدرآمد کے لیے اہم لاجسٹک اور آپریشنل چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہوگی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • syed Ali shah نے کہا:
    19 دسمبر, 2024 وقت 5:06 شام

    That’s was amazing

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
46%
2 m/s
جمعرات
31 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
33 °C
پیر
22 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: مسہ کسوال میں ہوٹل پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو افراد شدید زخمی
4 نومبر, 2026
جرمنی میں آئی ٹی ماہرین کیلیے ملازمت کے بہترین مواقع
4 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت ستھرا پنجاب ایجنسی کے فیلڈ مانیٹرنگ افسران کا اجلاس، صفائی کے انتظامات کا جائزہ
4 نومبر, 2026
نیا بازار جہلم کے تاجروں کا اہم اجلاس، نئے صدر کے انتخاب کے لیے 7 نومبر کو الیکشن کرانے کا اعلان
4 نومبر, 2026
جہلم: صنعتی اسٹیٹ میں سہولیات کی بہتری اور جاری کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
4 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امارات میں فیملی اقامہ کے لیے کون سی نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے؟

21 اپریل, 2024

خلیجی ممالک کیلئے لیبر ویزے کے ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی عائد

7 اگست, 2024

سوئیڈن کیلیے مالی اخراجات، ویزا فیس اور دیگر اہم معلومات

17 اگست, 2024

پاکستانی ہنرمندوں کے لیے خوش خبری، نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی

27 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں