جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ، طلباء کے ساتھ نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا، طلباء سے سوالات کئے، تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء کے ساتھ مختلف کلاسوں میں جاری تدریسی عمل کا مشاہدہ کیا اور طلباء و طالبات کو خود مختلف مضامین کے اسباق پڑھائے اور ان سے تعلیمی سرگرمیوں پر سوالات کئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے سکول انتظامیہ کی بہتر کارکردگی اور بہترین تدریسی ماحول پر شاباش دی۔


