جہلم شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت سے تہذیب آتی ہے اور تہذیب یافتہ اقوام کو کوئی غلام نہیں بنا سکتا ، دنیا میںکامیابی حاصل کرنے کے لئے نونہال سچائی کو زندگی کا مشن بنائیں۔
انہوں نے اخبار نویسوں کے وفد سے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے طلباء خوش قسمت ہیں جنہوں نے ایٹمی پاکستان میں جنم لیا، اب اسکی حفاظت آپ کے علم سے وابستہ ہے ۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ طلباء کا اصل مقابلہ ملک دشمنوں سے ہے وہ علم کی طاقت سے ہی پوری دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں ، آزادی کا محل جگمگاتا رہے ، اس کے لئے طلباء کو چراغ روشن کرنا ہونگے ، ظلمت کے اندھیرے خود بخود بجھ جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظلمت کا اندھیرا لڑائی جھگڑے نہیں علم کی شمع روشن کرنے سے ختم ہوگا ۔14 سو سالہ قدیم اسلام ہی ہمیں اصل روشن خیال بنا سکتا ہے۔


