Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، صارفین پریشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، صارفین پریشان

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
16 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔

گوشت، دودھ، دہی، روٹی، گھی، چاول، دالیں، تیل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مکمل خاموشی نے عوامی اضطراب میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کے باعث چند منافع خور اور بااثر تاجر کھلے عام صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ چھوٹے دکانداروں نے شکایت کی ہے کہ اصل ذمہ دار بڑی مارکیٹوں اور مارٹس میں بیٹھے وہ تاجر ہیں جو جان بوجھ کر نرخنامے بڑھا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں چھوٹے دکاندار بھی اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

ان دکانداروں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کارروائیاں کرنے کے بجائے چھوٹے کاروباری حضرات کو نشانہ بناتی ہے، ان پر جرمانے عائد کرتی اور بعض اوقات مقدمات بھی درج کرواتی ہے۔ جبکہ اصل گراں فروش تاجر بدستور آزاد ہیں اور بااثر ہونے کے باعث قانون کی گرفت سے باہر نظر آتے ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق جہلم شہر میں چند مخصوص بااثر تاجر گروہ گزشتہ کئی برسوں سے قیمتوں میں من مانا اضافہ کرتے آ رہے ہیں، مگر انتظامیہ صرف کاغذی کارروائیوں اور اعلانات تک محدود ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود کوئی مؤثر عملی اقدام نظر نہیں آتا، جس سے انتظامیہ کی "ڈنگ ٹپاؤ” پالیسی واضح ہو جاتی ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا سدباب کریں اور گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب، سفید پوش اور دیہاڑی دار طبقہ اس مہنگائی کے طوفان میں بری طرح پس رہا ہے اور حکومت کی خاموشی ان کے لیے مایوسی کا باعث بن رہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

27 دسمبر, 2023

پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا

26 جولائی, 2024

پنڈدادنخان میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبے جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

15 مئی, 2025

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کا اعلان کر دیا

30 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں