Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کی سیاست؛ بڑے کھلاڑی، چھوٹے ہتھیار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کی سیاست؛ بڑے کھلاڑی، چھوٹے ہتھیار

محمد امجد بٹ
محمد امجد بٹ
20 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کی سیاست ان دنوں کسی سنجیدہ شطرنج کے کھیل کے بجائے گلی ڈنڈا بنتی جا رہی ہے۔ بس فرق یہ ہے کہ گلی ڈنڈا بچے کھیلتے ہیں اور یہاں “بڑے کھلاڑی” کھیل رہے ہیں، وہ بھی ایسے چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ کہ دیکھنے والا سوچ میں پڑ جائے کہ یہ سیاست ہے یا محلہ کمیٹی کی سالانہ لڑائی۔

ضلع کی سیاست میں جن شخصیات کو نظریات کے مینار اور تدبر کے قلعے سمجھا جاتا تھا، وہ اب فیس بک اسٹیٹس، واٹس ایپ فارورڈز اور کارکنوں کی زبانی گولیوں سے ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ کسی کے پاس الزام ہے، کسی کے پاس وضاحت، اور کسی کے پاس صرف پرانی تصویر جس پر “اصل چہرہ” لکھ کر پوسٹ کرنا باقی رہ گیا ہے۔

ضلعی رہنماؤں کی یہ چپقلش کارکنوں کے لیے تشویش کا باعث اس لیے بھی ہے کہ کارکن بیچارے تذبذب کا شکار ہیں۔ کل تک جن کے نعرے لگاتے تھے، آج انہی کے خلاف نعرہ لگانے کی تیاری کروائی جا رہی ہے۔ کارکن سوچ رہا ہے کہ اگر دونوں لیڈر ٹھیک ہیں تو غلط کون ہے؟ اور اگر دونوں غلط ہیں تو پھر ہم کس بات کے ٹھیکیدار بنے پھر رہے ہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر رہنما خود کو “نظریاتی” کہتا ہے، مگر نظریہ اتنا نازک ہے کہ ذرا سی کرسی کی کھڑکھڑاہٹ پر لرزنے لگتا ہے۔ اصولوں کی بات کی جاتی ہے، مگر اصول وہی معتبر ہوتے ہیں جو اپنے حق میں ہوں۔ باقی سب “سازش” کہلاتے ہیں۔

جہلم کی سیاست میں یہ بھی ایک نیا رواج پڑ گیا ہے کہ بات مسئلے کی نہیں، شخصیت کی ہوتی ہے۔

کارکن اب سیاست نہیں سیکھ رہا، بلکہ یہ سیکھ رہا ہے کہ کس وقت خاموش رہنا ہے، کس وقت تالی بجانی ہے اور کس وقت “ہم آپ کے ساتھ ہیں” لکھ کر پوسٹ شیئر کرنی ہے۔ نظریاتی تربیت کی جگہ اب ڈیجیٹل وفاداری نے لے لی ہے۔

سچ تو یہ ہے کہ اگر یہی روش رہی تو بڑے کھلاڑیوں کے ہاتھ میں بڑے ہتھیار نہیں آئیں گے، کیونکہ جو قوم اپنے لیڈروں کو چھوٹے ہتھکنڈوں پر اترتے دیکھ لے، وہ انہیں بڑے فیصلوں کے قابل سمجھنا بھی چھوڑ دیتی ہے۔

جہلم کی سیاست کو اس وقت ہتھیار بدلنے کی نہیں، رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ تاریخ یہ نہیں لکھے گی کہ فلاں رہنما جیت گیا، بلکہ یہ لکھے گی کہ سب ہار گئے اور کارکن ہمیشہ کی طرح صرف نعرے لگاتا رہ گیا۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
71%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پیٹرول مہنگا نہیں ہوا۔۔ غریب کا جینا مہنگا ہو گیا

9 مئی, 2026

جہلم کے شہریوں کا خواب، حکومت کی بے حسی

25 جولائی, 2024

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب پر شریعت ختم کرنے کا الزام؛ سیاسی نعرہ یا سازش؟

22 نومبر, 2024

ڈی ایس پی صدر شہباز ہنجرا جرائم کے خلاف مضبوط دیوار

27 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں