جہلم: بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئیسکو، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف گزشتہ ماہ کی گئی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت نگرانی جاری رکھی جائے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
انہوں نے تاکید کی کہ بجلی چوروں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ قومی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں شریک افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے خصوصی مہمات کا انعقاد کیا جائے گا۔


