جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 345/24 بجرم CNSA 9(i)3c تھانہ صدر کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں مجرم غفار احمد کو منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کرنے پر سزا سنائی گئی۔
مجرم غفار احمد کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کیا۔ مقدمے کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے پولیس کی انوسٹیگیشن اور قانونی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔


