Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کے لیے شاندار بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کے لیے شاندار بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کے لیے ایک شاندار بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور قابل تعریف اقدام تھا۔

اس ایونٹ کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم تھیں، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سیکریٹری رضا عابدی نے بھرپور انتظامات کو یقینی بنایا۔ ٹورنامنٹ چین فائیو کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں سولہ خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں شامل خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سوشل سنٹر کی طرف سے اس موقع پر خواتین کو فری اسٹالز لگانے کی سہولت اور موقع فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنے بزنس کو متعارف کروا سکیں سترہ اسٹالز لگائے گئے یہ سوشل سینٹر اور جیف آرگنائزر زبیدہ خانم کی بہترین کوشش تھی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، چوہدری خالد حسین تھے، جنہوں نے انعامات تقسیم کیے۔ کھلاڑیوں کو کیش پرائزز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ کو-سپانسر یاسمینہ واشنہ نے خصوصی طور پر کیش پرائزز فراہم کیے اور ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح فضیلت قرار پائیں، جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ رنر اپ کا اعزاز صفیہ بٹ کے حصے میں آیا، جبکہ حیا علی نے سیکنڈ رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی۔

ایمپائرنگ کے فرائض سجاد اے خان نے نہایت عمدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے۔ شرکاء نے ٹورنامنٹ کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم کی انتھک محنت اور صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین کے شاندار انتظامات کی بھرپور تعریف کی۔

خواتین کے لیے منعقدہ اس ایونٹ کو نہ صرف ایک کامیاب قدم قرار دیا گیا بلکہ اسے خواتین کے کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت کوشش بھی کہا گیا۔ یہ ایونٹ خواتین کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک یادگار تقریب ثابت ہوا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
50%
4 km/h
بدھ
35 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آگاہی مہم، ای سگریٹ کا استعمال بھی دوسری نشہ آور اشیاء کی طرح نقصان دہ ہے، مقررین

11 مارچ, 2024

بیرسٹر امجد ملک کی زیرصدارت مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کا پہلا باضابطہ اجلاس

16 اکتوبر, 2023

عجمان کے سیون ڈسٹرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں آزادی میلہ کا انعقاد، قونصلیٹ اور میڈیا سمیت چار کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا

2 ستمبر, 2024

سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

28 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں