Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس، خلاف ورزی پر جرمانے کے بجائے جیل اور دکانیں سیل ہوں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس، خلاف ورزی پر جرمانے کے بجائے جیل اور دکانیں سیل ہوں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور گراں فروشی کے مکمل خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم شگفتہ جبین، اسسٹنٹ کمشنرز، ای اے ڈی اے فیصل بشیر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدس ماہِ رمضان میں شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے طے شدہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، اور اب صرف جرمانوں تک محدود نہیں رہا جائے گا بلکہ گراں فروشوں کو براہِ راست جیل بھیجا جائے گا اور ان کی دکانیں سیل کی جائیں گی۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبین کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مجسٹریٹس کی کارروائیوں کا جائزہ لیں تاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کا مؤثر اور جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس امر پر زور دیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے ای اے ڈی اے فیصل بشیر کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی شفافیت برقرار رکھنے اور قیمتوں کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کروا کر شہریوں کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچائے گی اور بازاروں میں سستی، معیاری اور وافر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے، صباء سحر

28 ستمبر, 2024

حکومت کا مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ؛ ایک ہفتے میں 14 اشیا مزید مہنگی

24 جنوری, 2025

جہلم میں انسولین سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، مریض پریشان

13 اکتوبر, 2024

بجلی کے بلوں میں کمی کا امکان

7 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں