جہلم: قاضی عبدالرشیدؒ کی رحلت دینی مدارس کا بہت بڑا نقصان ہے، قاضی عبدالرشید ؒ ملک پاکستان کےجید عالم دین اور دینی مدارس کے پاسبان تھے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے علمائے کرام نے ایک مشترکہ بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی عبدالرشید کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ مدارس دینیہ کی مضبوط اورمؤثر ترین آواز تھے۔
انہوں نے کہا کہ قاضی عبدالرشید نے عمر بھر دینی، تعلیمی، دعوتی مشاغل اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے فعال کردار ادا کیا۔
مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم انکی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انکی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔


