جہلم: شاندار چوک، تحصیل روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، سول لائن روڈ، جادہ چوک، قبرستان چوک، محمدی چوک، روہتاس روڈ چوک، بلال ٹاؤن اور کالا گجراں سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کی بھر مار ہوگئی۔
تجاوزات مافیا نے ازخود گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کرتے ہوئے اونچے اونچے تھڑے بنا رکھے ہیں جس کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، اس کے باعث متعدد افراد گر کر شدید زخمی ہو چکے ہیں۔
مون سون بارشوں کے دوران سیوریج، نکاسی آب و بارشی پانی رہائشی علاقوں میں کھڑا ہو جاتا ہے اور جوہڑ کا منظر پیش کرتا نظر آتا ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت گاڑیوں کو گزرنے اور پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامناکرنا پڑتا ہے۔


