جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال جہلم کے سابق سرجن ڈاکٹر شاہد سہیل کے والد وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کے سابق ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر شاہد سہیل کے والد گزشتہ روز وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔
نمازجنازہ میں سماجی، رفاحی، شہری، مذہبی اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سےتعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔


