دینہ سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ لاہور روانہ ہوا ، قافلے میں سکائی وے بسیں ، ہائی ایس ، فلائنگ کوچ ، کاریں شامل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے بہت بڑا قافلہ روانہ ہوا کارکنوں کی کثیر تعداد صبح سویرے مہر ہاوَس پہنچنا شروع ہو گئی. اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کارکنوں کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کر رکھا تھا۔
مہر فیاض نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے جوک در جوک جا رہی ہے میاں محمد نواز شریف قوم کی آخری کرن اور امید ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہو گا، 2017کا دور ایک بار پھر واپس آئے گا اب ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ ثابت کرے گا کہ پاکستان کی غیور عوام اپنے قائد کا کس طرح استقبال کرتی ہے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، میاں محمد نواز شریف ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے اور پاکستان میں دوبارہ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے۔
بعدازاں ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں کا رقص میاں نواز شریف زندہ آباد ، میاں توں جدوں آئے گا لگ پتہ جائے گا کے نعرے لگاتے ہوئے لاہور کی جانب رواں دواں ہو گیا ، قافلے میں سکائی وے بسیں ، ہائی ایس ، فلائنگ کوچ ، کاریں شامل تھیں جو کارکنوں سے بھری ہوئی تھیں۔