Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: محکمہ زراعت کی جہلم کے کاشتکاروں کو سویا بین کی کاشت وسط اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت،منظور شدہ قسم کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

محکمہ زراعت کی جہلم کے کاشتکاروں کو سویا بین کی کاشت وسط اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت،منظور شدہ قسم کا اعلان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سویا بین کی کاشت وسط اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت اورمنظور شدہ قسم کا بھی اعلان کیاہے اور کہا ہے کہ محکمہ کی سفارش کردہ ترقی دادہ قسم فیصل سویا بین کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ مناسب دیکھ بھال سے کاشتکار اس سے 20 سے 25 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ فیصل سویا بین 100 سے 120 دن کے دورانیہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے جس سے گندم کی بروقت کاشت ممکن ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ پنجاب کے ۱ٓبپاش اور پوٹھوہار کے علاقے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سویا بین کی کاشت کیلئے موزوں ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کاشتکاروں کو مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنانے کابھی مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ جڑی بوٹیاں مکئی کی پیداوار میں 45فیصد تک کمی کرسکتی ہیں لہٰذا کاشتکارمکئی کی چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں شامل باتھو، کرونڈ، لیہلی، جنگلی پالک، چولائی، ددھک، قلفہ، بکھڑا، چبڑ، اٹ سٹ، سینجی، مینا، میکواور جنگلی ہالوں جبکہ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں شامل ڈیلا، کھبل گھاس، سوانکی گھاس، مدھان گھاس، دمبی گھاس اوربانسی گھاس کا بروقت خاتمہ یقینی بنائیں نیز کھیلیوں اور وٹوں پر کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار موسمی مکئی کے کھیتوں کو فصل اگنے کے 40سے45دن بعدتک کھیت کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طورپر پاک رکھیں تاکہ مکئی کی فی ایکڑبہتر پیداوار حاصل ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک نہ کیا جائے تو یہ روشنی، خوراک اور پانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں اوریہ مکئی کے پودوں کی نسبت دو سے تین گنا ان کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں جڑی بوٹیاں بہت سے کیڑوں اور بیماریوں کے میزبان پودوں کے طورپر بھی کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں استعمال ہونیوالی کیمیائی زہروں کے انتخاب کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ سے مشاورت کریں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈرل یا پلانٹر کے ساتھ کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ٹریکٹر کے ذریعے گوڈی کرکے ان کو تلف کریں اور آخری گوڈی کے بعد پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
overcast clouds
24° _ 24°
38%
2 m/s
ہفتہ
23 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم پولیس میں سال 2026ء کے دوران سخت محکمانہ احتساب، 86 افسران و اہلکار معطل، 29 برطرف
14 نومبر, 2026
بلدیاتی انتخابات کا طبل بج گیا، ضلع جہلم میں 21 فروری 2027ء کو پولنگ ہوگی
14 نومبر, 2026
جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سرکاری نرخ نامے محض کاغذوں تک محدود، شہری پریشان
14 نومبر, 2026
جہلم: گرین بس میں موبائل فون چوری کرنے والا ملزم، سہولت کار اور IMEI نمبرز تبدیل کرنے والا کمپیوٹر انجینئر گرفتار
14 نومبر, 2026
جہلم میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت بڑھ گئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں مرغی کا گوشت کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر آسمان سے چھونے لگیں

17 مئی, 2025

دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

30 نومبر, 2024

دینہ میں زمین کے تنازع پر بااثر افراد کا غریب محنت کش نوجوان پر تشدد

30 ستمبر, 2026

جہلم: رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی برقرار، سرکاری نرخنامہ نظر انداز

3 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں