عامر بٹ پاکستان مسلم لیگ ن اسکاٹ لینڈ کے جنرل سیکرٹری مقرر

گلاسگو: اسکاٹ لینڈ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عامر بٹ کو پاکستان مسلم لیگ ن اسکاٹ لینڈ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن اسکاٹ لینڈ کے صدر مرزا امین نے پارٹی کے اجلاس میں عامر بٹ کا نام تجویز کیا اور وہاں موجود تمام افراد نے اس کی تائید کی۔

عامر بٹ نے کہا کہ میں انشاء اللہ اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،میرا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دوبارہ ترقی کی منازل پر لے جاسکتی ہے۔

عامر بٹ نے اس عہدے پر نامزدگی اور تائید کیلئے مرزا امین اور دیگر تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مرزا امین و دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں عامر بٹ کو سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button