جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجو ہ کے حکم پر جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، خاتون منشیات اور تین شراب سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ثناء عرف سنیا کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے 1 کلو 260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان فضل کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وقاص کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمعہ گل کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔