جہلم: کمرشل عمارتوں کی منظوری میں قانون و ضابطے کی پابندی ضروری ہے، پارکنگ کے معاملے میں بالکل رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں شہر کے اندر متعدد کمرشل عمارتوں کی منظوری، لینڈ کنورژن کے کیس پیش کئے گئے جن میں سے قانون و ضوابط پورے کرنے والی عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔


