Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اساتذہ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فلمیں دیکھنے کا ٹاسک تبدیل، نیا آرڈر جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اساتذہ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فلمیں دیکھنے کا ٹاسک تبدیل، نیا آرڈر جاری

عامر کیانیویب ڈیسک
عامر کیانی
ویب ڈیسک
2 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اساتذہ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فلمیں دیکھنے کا ٹاسک تبدیل کر کے محکمہ تعلیم جہلم نے نیا آرڈر جاری کر دیا، بھارتی اور ہالی وڈ فلمیں دیکھنے کے حکم نامے کو واپس لےلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ تعلیم جہلم کے ڈپٹی ڈی او راؤ عبدالکریم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں اساتذہ کو تعطیلات کے دوران بالی وڈ اور ہالی وڈ کی فلمیں دیکھنے کا ٹاسک دیا گیا۔

اساتذہ کے ہوم ورک کے اس خصوصی نوٹیفکیشن میں انہیں اگلے تعلیمی سیشن کے لیے سبق کی منصوبہ بندی کا رجسٹر تیار کرنے اور اپنے مضمون کی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی جس کا امتحان ان سے ستمبر اکتوبر میں لیا جانا ہے۔

اس کے ساتھ اساتذہ کو کسی کتاب کا مطالعہ کر کے اس کا ریویو لکھنے اور اسے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، جس پر اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر نہ صرف ان کا انٹرویو کرے گا بلکہ کتاب پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں کچھ تعلیمی ویب سائٹ کے ایڈریس بھی درج ہیں جن سے اساتذہ کو مدد لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تاہم سب سے انوکھا ٹاسک اساتذہ کو تعلیمی تصورات بہتر بنانے کے لیے بالی وڈ اور ہالی وڈ کی کچھ فلمیں دیکھنے کا دیا گیا۔

ان فلموں میں بالی وڈ کی ‘تارے زمین پر، ہچکی، آئی ایم کلام، اور سودیس’ جبکہ ہالی وڈ کی ‘آ بیوٹی فل مائنڈ، فاریسٹ گمپ، تھیوری آف ایوری تھنگ، پرسوایٹ آف ہیپی نیس، گُڈ ڈائنا سور، وال وی، گُڈ وِل ہنٹنگ، گریٹ ڈبیٹر، اسپرٹ، اَپ اور اسپرٹڈ اوے شامل ہیں۔

اس انوکھے ٹاسک کے سبب یہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، متعدد صارفین نے اسے حیرت انگیز طور پر مثبت اقدام قرار دیا جبکہ زیادہ تر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تا ہم ڈپٹی کمشنر کے نوٹس اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد محکمہ تعلیم جہلم کی جانب سے اساتذہ کو فلمیں دیکھنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

محکمہ تعلیم جہلم نے نیا آرڈر بھی جاری کر دیا، ٹیچرز کو فلمیں دیکھنے کے آرڈر کےبعد اسائنمنٹ تبدیل کردی گئی، نئے آرڈر میں اساتذہ کو فلموں کی جگہ مختلف ویب سائٹ بتائی گئی ہیں جبکہ بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں دیکھنے کے حکم نامے کو واپس لےلیا گیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن میں فلموں والے حصے میں نئی تحریر شامل کی گئی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
19°C
Jhelum
clear sky
19° _ 19°
44%
1 m/s
اتوار
30 °C
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 51 سالہ شخص جاں بحق
7 نومبر, 2026
ضلع جہلم سے 15 نومبر کو آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا، حافظ عبدالحمید عامر
7 نومبر, 2026
مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری
7 نومبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار
7 نومبر, 2026
پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
7 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر جہلم پولیس کا فلیگ مارچ

13 جولائی, 2024

جہلم میں واسا کی نکاسی آب مہم تیز، شہر بھر میں سیوریج نظام کی بحالی جاری

6 فروری, 2026

جہلم میں پولیس کے جگہ جگہ ناکے شہریوں کیلئے عذاب، تاجروں کے کاروبار بھی بری طرح متاثر

3 جنوری, 2026

جہلم جیل میں عمرقید کاٹنے والے دو بھائیوں پر تشدد کیخلاف رٹ پر نوٹس جاری

16 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں