Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں پولیس کے جگہ جگہ ناکے شہریوں کیلئے عذاب، تاجروں کے کاروبار بھی بری طرح متاثر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں پولیس کے جگہ جگہ ناکے شہریوں کیلئے عذاب، تاجروں کے کاروبار بھی بری طرح متاثر

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
3 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے ہیلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس، کالے شیشے اور ایل ای ڈی لائٹس کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں اور ناکہ بندی جاری ہے، جس سے شہری شدید اذیت اور تاجروں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہلم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور مختلف چوک چوراہوں میں ناکے لگائے گئے ہیں، جس کے باعث شہری طویل وقت تک قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔ خاص طور پر بیمار، بچے اور خواتین بھی کئی دیر تک لائن میں کھڑے رہنے کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں دو ہزار روپے کا موٹر سائیکل چالان ادا کرنا غریب اور متوسط طبقے کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے چالان کی ادائیگی کے ساتھ ہی ہیلمٹ خریدنا بھی ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

تاجروں نے کہا کہ ناکوں کی وجہ سے اندرون شہر تاجروں کو دکانوں کے کرایے اور کاروباری مسائل میں مشکلات کا سامنا ہے، جس سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

شہریوں اور تاجروں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کا مقصد عوام کی حفاظت اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، لیکن موجودہ ناکہ بندی کے طریقہ کار سے عوام کی روزمرہ زندگی اور تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے چوک چوراہوں میں لگے ناکوں کو ختم کیا جائے تاکہ شہریوں اور تاجروں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے اور کاروباری سرگرمیوں کو معمول کے مطابق جاری رکھا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار، ہولڈنگ کیمپ منتقل

26 فروری, 2026

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، اقدامِ قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

8 جولائی, 2025

جہلم پولیس نے 60 سالہ بابا جی اور اماں جی کو لواحقین سے ملا دیا

19 اکتوبر, 2023

ضلع جہلم میں کھاد کی مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی

3 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں