جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے محکمہ شکار کی درخواست پر نایاب نسل کے اُڑیال کا شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک شکاری کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ شکار کے وائلڈ لائف انسپکٹر عبدالقیوم نے تھانہ چوٹالہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کے سائیں شوکت والے کس کے ساتھ ملحقہ نیشنل پارک ایریا میں 2شکاری اُڑیال کے شکار میں مصروف ہیں۔
وائلڈ لائف سٹاف کے نعمان افضل ہیڈ وائلڈ لائف واچر اعظم رضا ،ہیڈ وائلڈ لائف واچر ہمراہ 2عدد سی بی او گارڈ فیضان اور نعمان علاقہ شکار گاہ پہنچے اور گشت و پڑتال شروع کی تو مسمی محمد کامران ولد ممتاز سکنہ ڈھیری پیراں (جلالپور شریف)اور دوسرا نامعلوم شخص جس کے پاس 7MMرائفل تھی مصروف شکار پائے۔
ایک ملزم محمد کامران سکنہ ڈھیری پیراں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیری رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔
ملزمان نے پنجاب پروٹیکٹیڈ ایریا ایکٹ 2020کی دفعہ 7کی خلاف ورزی کی ہے،اور بھاگنے والے ملزم نے کار سرکار مزاحمت کی ہے ،جس پر تھانہ چوٹالہ کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر محمود اسلم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔