جہلم: مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھر مار نے چولہے ٹھنڈے کر دیئے۔
پٹرول بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں معاشی ڈھانچہ تباہ ہو گیا۔ پنجاب حکومت غریبوں کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔
مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں تاجروں مزدوروں اور خوانچہ فروشوں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھر مارنے غریب کے چولہے ٹھنڈے کر دئے ہیں۔ ڈالر کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آئی جس کی وجہ سے پٹرول بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
شہریوں کا کہناہے کہ ملک کا معاشی ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ آئی ایم ایف کے قرضے عوام کا لہو نچوڑ رہے ہیں۔ نا عاقبت اندیش حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیران بنا کر رکھ دی ہیں۔


