Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کے بازاروں اور سڑکوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، عوامی سہولت کی راہ ہموار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کے بازاروں اور سڑکوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، عوامی سہولت کی راہ ہموار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کی فعال قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے جہلم شہر کو تجاوزات سے پاک اور شہریوں کے لیے سہولتوں سے آراستہ بنانے کے لیے ایک جامع اور نتیجہ خیز مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

یہ مہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "تجاوزات سے پاک پنجاب” کی عملی تعبیر ہے، جو شہری زندگی کو سہل، صاف ستھرا اور باوقار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں، جن میں عارضی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔ سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں قائم غیرقانونی ریڑھیاں اور رکاوٹیں ہٹا کر انتظامیہ نے یہ پیغام دیا کہ قانون شکنی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ان آپریشنز کے دوران میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے شہر کے مصروف ترین علاقوں بشمول مین بازار، شاندار چوک، ریلوے روڈ، تحصیل روڈ اور سول لائن روڈ پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی تجاوزات کو ہٹایا۔ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف شہر کے حسن کو بحال کرنا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں، دکانداروں اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا بھی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کا کہنا ہے کہ "ہم شہریوں کے تعاون سے جہلم کو ایک مثالی شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں عوامی مقامات پر کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو، اور ہر فرد کو بنیادی شہری سہولیات میسر ہوں۔”

شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس مہم کو سراہتے ہوئے اسے ایک خوش آئند اور دیرپا بہتری کی طرف قدم قرار دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے نہ صرف بازاروں میں رش کم ہوا ہے بلکہ خرید و فروخت میں بھی آسانی پیدا ہوئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ مہم وقتی نہیں بلکہ مسلسل جاری رہے گی، اور مستقبل میں بھی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں 7 سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

13 نومبر, 2025

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر کا بیوٹیفیکیشن اسکیم کے ترقیاتی کاموں کا دورہ، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا

10 جون, 2026

جہلم میں سرکاری گاڑیوں کا دفتری اوقات میں گھروں میں استعمال معمول بن گیا

4 جنوری, 2024

صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

9 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں