دینہ میں پولیس اسٹیشن کے عقب میں جھاڑیوں اور درختوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً 10 ایکڑ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق علاقے میں راستہ نہ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو ٹیموں نے فائر بیٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا اور قریبی آبادی کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھا۔ خوش قسمتی سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فوری کارروائی کے باعث آگ مزید پھیلنے سے روک دی گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا گیا، تاہم ریسکیو ٹیموں کی بروقت مداخلت سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔


